گاؤں بھومن شاہ کاتعارف
دیپالپورسے 20 کلومیٹردورحویلی لکھاروڈپرتاریخی قلعہ بھومن شاہ موجودہے جوکہ تاریخی اعتبارسے فن تعمیرکا ایک عظیم شاہکارتصورکیاجاتاہے۔یہ قلعہ بابابھومن شاہ کے نام سے منصوب ہے جن کا اصل نام بھونیاتھاجوسکھوں کے روحانی پیشواباباگرونانک دیوجی کے برے بیٹے باباشری چندرمہاراج کے شاگردتھے۔
پیدائش:
مورخ لکھتے ہیں کہ بابا بھومن شاہ سولہیویں صدی کےاواخرمیں دیپالپورکے قریب ایک گاؤں بہلول پورمیں پیداہوئے۔
تعلیم:
تیرہ (13) سال کی عمرمیں آپ نے پاکپتن شریف جاکرپریتم داس سے گرومانتراکاعلم سیکھا۔پھردیپاپورکے علاقے قطب کوٹ کے پاس جنگل میں آکرآبادہوگئے۔اس وقت قطب کوٹ کا علاقہ ایک لکھا وٹوکی جاگیرتھی۔
کچھ عرصے بعد لکھاوٹو یہاں سے ہجرت کرکے چلاگیااوربابابھومن شاہ سے خاص عقیدت کی وجہ سے 5400 ایکڑ کی اراضی انہیں دان کرگیا۔
بابا بھومن شاہ نے اس اراضی پراپناڈیرہ بنایااوریہاں مقامی لوگوں کو علم وفلسفہ کی تعلیم دیناشروع کی۔